لوہار کی توبہ
ایک لوہار نے شیطانی اور ظالم جوانی ( بُرے کاموں میں جوانی ) گزاری ۔ اب اُس نے اپنا وقت اور زندگی خدا کے لئے وقف کرنے کا فیصلہ کیا۔ کافی سالوں تک اس نے اچھے کام کیے ، دوسروں کے ساتھ اچھا سلوک کیا ، پرہیز گاری اپنائی۔ مگر اسے ابھی تک یہ محسوس نہیں ہوا تھا کہ خدا اس سے راضی ہو گیا ہے اس بارے میں اس کی پریشانی دن بدن بڑھتی جارہی تھی۔ ایک شام ، ایک دوست جو اس سے ملنے آیا اور اس کی حالت زار کا علم ہوا تو اس نے لوہار سے کہا " یہ واقعی عجیب ہے ...! آپ کے فیصلہ کرنے کے بعد آپ کی زندگی اور طبیعت مزید خراب ہوگئی ہے میں آپ کے ایمان کو کمزور نہیں کرنا چاہتا ، لیکن روحانی راہ پر آپ کی ساری کوششوں کے باوجود ، کچھ بہتر نہیں ہوا ..." لوہار نے فوراً جواب نہیں دیا ، اس نے کئی بار ایسا ہی سوچا تھا اور سمجھ نہیں آیا تھا کہ اس کی طبیعت کیوں اچانک بگڑ جاتی ہے اور کیوں اسے منزل نہیں مل رہی۔ وہ اپنے دوست کو جواب دینا چاہتا تھا مگر اسے جواب نہیں مل رہا تھا آخر ...